اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا گرما گرم اجلاس جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے آج کے اہم اجلاس میں پاناما لیکس کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے کمر کس لی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے التوا کی تحاریک بھی جمع کرائی جا چکی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر خورشید نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ تحریک التواء پر فوری بحث کرائیں۔ حکومت نے بھی تحریک التواء پر بحث کی حمایت کر دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تحریک التواء پر بحث کرانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحاریک التواء پر بحث کیلئے تحریک پیش کی۔
زاہد حامد نے کہا پانامہ لیکس کے حوالے سے تحریک التواء پر بحث کرائی جائے جس پر اسپیکر نے رولز 259 کے تحت تحریک التواء پر بحث کی اجازت دے دی۔