کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ لیکس میں مونس الہی کانام سازش ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا دامن بے داغ ہے تمام سازشی عناصر ناکام ہوں گے۔ مونس الہی نوجوانوں سمیت قوم کی امید ہے،کارکنان مونس الہی کی قیادت میں متحد ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت کیخلاف سازشیں کرنے والے جلد کے سامنے بے نقاب ہوجائیں گے۔
ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ق)یوتھ ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید فرحان علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ق) کے دوراقتدارسے اب تک مسلسل ان پر الزامات لگائے جاررہے ہیں مگراﷲ کاشکر ہے کہ ہمارے قائدین کا دامن صاف اسی لئے سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوتے رہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے۔