پانامہ لیکس کو لیک کر دیا گیا

Panama Leaks

Panama Leaks

تحریر : انجینئر افتخار چودھری
تین روزہ اس ڈرامہ سیریل نے پانامہ لیکس کے غبارے کو لیک کر دیا ہے۔یہ آپ کو چند دن بعد پتہ چلے گا۔عمران خان کے علاوہ سب چپ ہیں کیوں؟ انتطار کریں بلی تھیلے سے باہر آ ہی جائے گی اس لئے کہ یہ منحوس بلی کے تھیلے میں چیچھڑے بھی ہماری حکومتوں نے بھر رکھے ہیں۔اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا سیاسی کھیل غیر سیاسی لوگ کھیل رہے ہیں

جب بھی گیند عمران خان کے ہاتھ آتا ہے اور وہ ڈی میں گول کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے تو سیٹی کی آواز ؤ جاتی ہے کبھی کوئٹہ سیٹی کبھی آرمی پبلک اسکول۔لگتا ہے کوئی ہے جو گول نہیں ہونے دیتا،
ایم کیو ایم کی اس پوری کہانی میں ایک جانا پہچانا بھونکا ہے جو متعدد بار فوج کی ٹانگ پر چک مار چکا ہے۔اس نے شدید بکواس کی پاکستان مردہ باد کہا اس کے مریدوں نے ہمیشہ اس کی آواز پر لبیک کہا ہزاروں قتل کئے خاموش بیٹھے رہے مگر ضرورت کے وقت تالیاں بجاتے رہے۔

ایک بڑے مرید نے پیر سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ بھی فرمایا تعلق تو رہے گا۔یہ تھی ساری کہانی جس میں میجر جنرل کو دو ایک گالیاں اور پاکستان مردہ باد کہا گیا؟ کیا یہ پہلی بار ہوا ہے ۔ہندوستان مین بیٹھ کر آج سے دس سال پہلے بھی تو اس نے کہا تھا کہ برصغیر میں سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا؟کل جب ہم کوئی آزادی کی لڑائی لڑیں تو ہمارا ساتھ دیجئے گا۔کیا الطاف حسین نے پہلی بار فوج کو گالی دی ہے؟فوج کیا ہے؟کون ہے؟ہمارے بچے اس میں کام کرتے ہیں ہمارے بزرگ جوان اس میں شامل ہو کر لڑ کر شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ان کی قبریں ہمیں یاد دلاتی ہیں کوئی کومیلا سیکٹر میں قربان ہوا کوئی وزیرستان سیاچین کراچی میں۔ہمیں یقین کیجئے جب کوئی فوج کو گالی دیتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ ہمیں گالی دی گئی ہے۔

Altaf Hussain

Altaf Hussain

یہ دھرتی بھی تو ماں ہے اس کو گالیاں آج سے نہیں برسوں سے دی جا رہی ہیں کبھی انڈیا کی مدد سے بلوچستان کے چند فراری اسے گالی دے کر پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں کبھی کوئی پیٹھی میر چاکر بن جاتا ہے کبھی غامد میر کی شکل میں آئی ایس آئی کو گالی بکی جاتی ہیں۔یہ فوج کی غیرت اور حمیت کو للکارتے لوگ کب تک پاکستان میں پھلتے پھولتے رہیں گے؟غداروں کو پھول نہیں دئے جاتے ان کی سر کوبی کی جاتی ہے۔میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندرا مودی کی کشمیر پالیسی کو جب دیکھتا ہوں تو مجھے ایک خونخوار بھیڑیا نظر آتا ہے مگر انڈین کی نظر سے دیکھوں تو شاباشی دیتا ہوں۔

مارے چھرے ان ظالمو کی آنکھوں میں اور انہیں اندھا کر دیں ہر اٹھنے والی آواز جو پاکستان کو مردہ باد کہے اس کے سینے میں گولی اتار دو۔ اس نے بھی پاکستان زندہ باد والوں کے ساتھ یہی سلوک کیا تھا۔یہ نہیں ہو سکتا ۔ پاکستان کے عسکری اداروں میں پاکستان پڑھایا جائے جوان کو پڑھائے لکھائے اوراسے لے جائے اور دکھائے وہ کشت و خون جو مشرقی پنجاب کے بارڈر پر ١٩٤٧ میں ہوا کتنے سر کٹے اور کتنی عصمتیں نیلام ہوئیں بتائے اس سوپر فوج کو کہ پاکستان سوکھا نہیں بنا تھا۔پڑھائیں اپنے نصاب میں کہ کس طرح آگ اور خون کے دریا کو پار کر کے پاکستان حاصل کیا تھا۔

میں پاکستان بننے کے آٹھ سال بعد پیدا ہوا دس سال کا تھا کہ ہوش سنبھلی میں نے وہ لوگ دیکھے وہ خواتین اور مرد جن کے اعضاء کاٹ دئے گئے تھے بازو ٹانگیں غائب،سکھوں نے جتھے بنا کر انہین معذور کیا یہ پاکستان کس نے دیکھا تھا؟ہمارے نصابوں میں ملالہ جیسیوں کے قصے پڑھانے والو عالم بیبیاں پڑھائو جو ان کو بتائیں کہ میں کیسے بچی اور میں نے پگلی کا روپ سوانگ کیوں رچایا ؟یہ سوپر فوج ہمارے فوجی تیار کریں تا کہ انہیں پتہ چلا کہ جن کمین گاہوں سے مردہ باد کی آواز آئے وہاں ایسے ہتھیار پھینکو کہ انہیں پتہ چل جائے کہ زندہ باد کہنے والے بزدل نہیں ہیں۔ اس لئے کہ یہ میرے کشمیری اور شامی بچوں سے خوبصورت تو نہیں ہیںانہیں روس ایران کی مدد سے مار رہا ہے کس نے اس کا ہاتھ روکا ہے۔

Pakistan

Pakistan

میرا سوال ہے؟ ١۔کیا الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم ہوا؟ ٢۔کیا وہ نامعلوم خواتین و حضرات جنہوں نے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے ان کے خلاف ایف آئی آر کٹی؟جواب نہیں میں ہے تو ہے دال میں کچھ کالا؟ایک عمران خان ہی ہے جس نے ملک دشمنوں کے خلاف تن کر کھڑے ہونے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔میں تو کہتا ہوں وہ بھی بیٹھ جائے اور دیکھے تماشہ۔اس شخص نے اپنی زندگی اس قوم کے لئے وقف کر دی ہے۔اپنی ذاتی زندگی کا ستیاناس کر دیا وہ بھی آرام سے بیٹھ سکتا تھا وہ دس سال پہلے اس غڈار اعظم کو چیلینج کرنے پہنچ گیا تھا۔ایک اور بات کہے دیتا ہوں برطانیہ کبھی آپ کا ساتھ نہیں دے گا یہ بات میں نے دو سال پہلے بھی کہہ دی تھی جب منی لانڈرنگ کی بات ہو رہی تھی اور عمران فاروق قتل کیس کے ڈانڈے اس تک پہنچ رہے تھے؟وہ بریطانیہ جس نے اسرائیل اور کشمیر کا ناسور امت سملمہ کو دیا وہ آپ کے مرض کی دوا دے گا؟اگر میری باتیں ٹھیک ہیں تو آئو پھر اسے ایک اور ٹوپی ڈرامہ قرار دیں۔

قوم چمچوں کو پکڑ کے غداروں کو شہر کا میئر بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔اس سارے شور شرابے میں پانامہ لیکس کدھر گئی؟کدھر چھوڑا ہے تحریک احتساب اور تحریک قصاص کو؟ تین روزہ اس ڈرامہ سیریل نے پانامہ لیکس کے غبارے کو لیک کر دیا ہے۔یہ آپ کو چند دن بعد پتہ چلے گا۔عمران خان کے علاوہ سب چپ ہیں کیوں؟انتطار کریں بلی تھیلے سے باہر آ ہی جائے گی اس لئے کہ یہ منحوس بلی کے تھیلے میں چیچھڑے بھی ہماری حکومتوں نے بھر رکھے ہیں۔اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا سیاسی کھیل غیر سیاسی لوگ کھیل رہے ہیں۔جب بھی گیند عمران خان کے ہاتھ آتا ہے اور وہ ڈی میں گول کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے تو سیٹی کی آواز ؤ جاتی ہے کبھی کوئٹہ سیٹی کبھی آرمی پبلک اسکول۔لگتا ہے کوئی ہے جو گول نہیں ہونے دیتاپانامہ لیکس کے غبارے کو لیک کر دیا گیا۔

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر : انجینئر افتخار چودھری