لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے سعد رفیق سیاسی مخالفین پر گرمی کھا گئے، کپتان کو غیرمتوازن کہا اور بلاول بھٹو کو نو خیز قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے صوبے میں چوہے تو مار لو، ہماری ٹانگیں مت کھینچو۔ لاہور میں سکول کی تقریب کے دوران سعد رفیق نے عمران خان سمیت بلاول بھٹو کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے ، حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو کو بھی نوخیز قرار دیتے ہوئے پہلے سندھ کو سنبھالنے کا مشورہ دیا۔
وفاقی وزیر کی گرمئے جذبات کی تاب مائیک نہ لاسکا، تو اسے چھوڑ کر مائیکرو فون تھام لیا اور تنقید جاری رکھی۔ سعد رفیق نے واضح کیا کہ پاناما پیپرز کسی اکیلے کے ٹی او آر نہیں چل سکتے، نواز شریف کو ٹارگٹ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت لوہے کا چنا ثابت ہو گی، جسے سیاسی مخالف چبا نہیں سکتے۔