اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء کے علاوہ حکومت کی قانونی ٹیم کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن کے لئے اپوزیشن کے اعلان کردہ ٹی او آرز کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومت کی قانونی ٹیم وزیراعظم کو اپوزیشن کے ضوابط کار پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں پانامہ لیکس پر حکومت کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔