ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پانامہ لیکس سے موجودہ حکمرانوں کی ایک اور دھاندلی عوام پر بے نقاب ہوگئی ہے پانامہ لیکس پر پاکستان تحریک انصاف خاموش نہیں رہے گی چیف جسٹس آف پاکستان ازخود نوٹس اور آرمی چیف ایکشن لیں ملک کے وزیراعظم کے بارے میں ٹیکس چوری اور آف شو کمپنیوں کے سنگین انکشافات شرمناک ہیں
وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جوازکھو بیٹھے ہیںآرمی چیف سے مطالبہ ہے کہ فنانشل دھشت گردی کیخلاف بھی ضرب عضب شروع کریں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 17محمد اکبر خان تنولی نے اپنے ایک بیان میں کیا اکبر خان تنولی نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے کرتوتوں کاپردہ چاک کردیا ہے۔
دیگر ممالک کے سربراہان جن کے نام اس رپورٹ میں شائع ہوئے خود استعفیٰ دیکر گھروں کو چلے گئے ہیں لیکن پاکستانی وزیراعظم نے ڈمی تحقیقاتی کمیشن کا سہارا لے لیا ہے اکبر تنولی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ایک اور دھاندلی عوام پر بے نقاب ہوگئی ہے پانامہ لیکس پر پاکستان تحریک انصاف خاموش نہیں رہے گی۔