اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاناما اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس سلسلے میں ٹی او آرز کی تشکیل کے لیے کمیٹی میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اس کا فائدہ بھی حکومت کو ہی ہوگا ، وہ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی بات کریں گا، اگر ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے چوہدری نثار کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ورثاء ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو ہیں، ان کے ابا و اجداد کو دنیا جانتی ہے کہ وہ کون ہیں لیکن دوسروں کا تو پتہ بھی نہیں کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔