اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری، طلال چودھری اور دانیال عزیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن پر خوب گرجے برسے۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کام کرنے کے بجائے الزامات لگا رہی ہے اور ان کے جلسے صرف میڈیا کوریج کے لیے ہیں۔
عوام میں زندہ رہنا ہے تو کارکردگی دکھانا ہو گی۔ دانیال عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا پاکستان میں بہت سے دنوں سے پاناما پیپرز کی تحقیقات کی بات کی جا رہی ہے اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت کی وجہ سے 5 ماہ تاخیر ہوئی۔
پیپلزپارٹی نے اسمبلی کی کمیٹی سے تحقیقات کرانے کا کہا اور پی ٹی آئی بھی مختلف فورم سے تحقیقات کرانے کا مطالہ کرتی رہی۔ پاناما پیپرز کی تحقیقات میں تاخیر اپوزیشن کی وجہ سے ہوئی۔