ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحقیقات کے بغیر وزیر اعظم میاں نوا ز شریف کو مورود الزام ٹہرانا ٹھیک نہیں، عمران خان کی گردان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی کا اعتراف کرنے والے اسرائیلی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،عمران خان یوٹرن لینے کے ماہر ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں جمعیت علماء اسلام (ف)پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان کے فرزندحافظ اعزاز الحسن کی ناگہانی موت پر انکی رہائش گاہ اہل خانہ سے تعزیت کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
اس موقع پر تعزیتی خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ موت کا فیصلہ کرنا والا صرف اللہ ہے،اقبال اعوان کے صاحبزادے جوانی میں حادثاتی موت کا شکار ہوکر دنیا فانی سے رخصت ہوئے جو بلا شبہ شہادت کی موت ہے،دنیا میں ہمیشہ کے لئے رہنے کوئی نہیں آتا۔
والدین کی خوش قسمتی ہے کہ انکا بیٹا حافظ قران تھا اعزاز الحسن کی موت گو کہ انکے والدین عزیز و اقارب کیلئے عظیم صدقہ سے کم نہیں لیکن وہ ایمان کی حالت میں اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ۔ شہادت پانے والا نوجوان علماء اور اس تحریک کاساتھی تھا،وہ اکیلا جنت میں نہیں جائے گا بلکہ پورے خاندان کی بخشش کا زریعہ بنے گا،ایسے لوگ پوری جماعت کے لئے باعث فخر ہوتے ہیں،انھوں نے دعا کی کہ رب العزت اس پورے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے،اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔
انکا کہنا تھا کہ حادثہ ہونے کے بعد تحریکی ساتھی مسلسل رابطے میں رہے اور پل پل کی خبر سے آگاہ رہے لیکن موت کا ایک وقت مقرر ہے ،موت کی خبر سے تمام تحریکی ساتھی صدمہ سے دوچار ہوئے،انکا کہنا تھا کہ میرے سمیت تمام ہزاروںتحریکی ساتھی اقبال اعوان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ انکی ہر مشکل آسان فرمائے،انکا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ہمارے لئے ایک برادری ایک قبیلہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
تمام مراحل میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ٹیکسلا کے امیرحکیم اسعد،ڈپٹی سیکرٹری ضلع راولپنڈی ملک سفیر عالم، نائب سیکرٹری اطلاعات قاری ابراھیم، اکرام وقارگل، مفتی زاہد شاہ، قاری محمد عارف، مولانا قمرالسلام، مولانا عبدالرئوف، مولانا جمعہ وزیر، پیر احسان الحق، حاجی گل باز خان، مفتی اقبال، مفتی محمد ایاز، مولانا محمد رئیس، مولانا محمد بلال، مولانا عبدالرئوف صدیقی، سید گلزار شاہ، سید محمود حسین شاہ،مولانا بلال آف گھڑی افغاناںکے علاوہ کثیر تعداد میں جماعتی ارکان و عمائدین علاقہ موجود تھے۔
Fazal ur Rehman Meeting
Fazal ur Rehman Meeting
Fazal ur Rehman Meeting
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038