مالٹا (جیوڈیسک) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل جاری ہے ، مالٹا میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
دوسری طرف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج پارلیمنٹ میں اپنے ٹیکس تفصیلات کی صفائی کے ساتھ ساتھ نئے ٹیکس قوانین کا بھی اعلان کریں گے۔
پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد ہزاروں افراد وزیر اعظم جوزف مسکات کے استعفیٰ کے لیے دارالحکومت ویلیٹا میں جمع ہوئے۔
مظاہرین وزیر اعظم اور ان کے دو اتحادیوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مالٹا کے وزیر اعظم اور وزیر صحت سمیت قریبی ساتھیوں کے نام پانامہ لیکس میں سامنے آئے ہیں۔