لاہور (جیوڈیسک) پاناما لیکس کا ہنگامہ اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی۔ قیادت فیصلوں کی طرف بڑھنے لگی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی رابطوں کے نتیجے میں چار نکات پر اتفاق۔ دو مئی کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ سامنے آ جائے گا۔
حکومتی ٹی او آرز مسترد۔ اپوزیشن کا پہلا مطالبہ 1956 کے ایکٹ کے تحت کمیشن کے اختیارات نامنظور، اپوزیشن کا دوسرا وار نئے قانون کے تحت بااختیار کمیشن کی تشکیل اپوزیشن کی ڈیمانڈ بن گئی۔ نئے قانون کا آرڈیننس کے زریعے اجراء کر کے بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے۔
اپوزیشن کی تیسری مانگ آرڈیننس کے بعد اسمبلی سے منظوری لے لی جائے اپوزیشن تعاون کرے گی۔ اپوزیشن کا چوتھا نکتہ پہلے وزیراعظم کا احتساب پھر بقیہ 250 کی باری ۔ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ، قاف لیگ کے درمیان باہمی رابطوں میں اتفاق ہو گیا۔
خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی کے امیر جماعت اسلامی سے فون پر رابطے۔ سراج الحق بھی پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہہنچانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد کے لئے تیار یقین دہانی کروائی۔
اپوزیشن جماعتوں کے باہمی رابطوں میں دو مئی کے مشترکہ اجلاس کے لئے اعلامیہ کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔