نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے پاناما لیکس میں الزامات صرف پاکستانی وزیر اعظم کے خاندان پر نہیں لگے، کئی ممالک کے سربراہان کے نام آئے، چند روز میں تحقیقات کے حوالے سے واضح پیش رفت ہوگی۔ پاناما لیکس کا سوال حکومتی عہدے داروں کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں۔
نیویارک میں چودھری نثار نے کہا کہ پاناما لیکس میں صرف پاکستانی وزیر اعظم کے خاندان کا نام نہیں آیا بلکہ کئی ممالک کے سربراہان کے نام آئے۔
شفاف تحقیقات کی راہ میں اپوزیشن رکاوٹ بنی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کمیشن کے قیام میں تاخیر کی ایک وجہ اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کو قرار دیا۔
چودھری نثار نے کراچی آپریشن پر واضح کیا کہ وہاں فوج نہیں پولیس اور رینجرز کارروائی کر رہے ہیں۔