اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کا ہنگامہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ چیئرمین عبدالفیاض کہتے ہیں تحقیقات کا آغاز وزیراعظم سے ہو دوسرے سیاستدانوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے۔
وکلا تنظیم کے سربراہ نے سیاستدانوں نے علاوہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کا احتساب بھی وقت کی ضرورت قرار دیا۔
چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو زیادہ دیر تک التوا میں نہیں رہنا چاہئے۔
پندرہ دن میں تحقیقات کا آغاز نہ ہوا تو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔