اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اہم مشن پر لندن روانہ ہو رہے ہیں، وہ لندن میں پاناما لیکس کے متعلق شواہد جمع کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے پاناما کیس میں تحریک انصاف کے ثبوتوں پر عدم اطمینان کے اظہار کے بعد عمران خان نے خود بیرون ملک سے ثبوت اکھٹا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے عمران خان شریف خاندان کو مے فیئر فلیٹس فروخت کرنے والے سابقہ مالکان سے ملاقات کرکے تفصیلات اکٹھی کریں گے، عمران خان کے ساتھ شیخ رشید بھی لندن جائیں گے۔