ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پانامہ لیکس کی طرح عمران خان کی سیاست بھی لیک ہو چکی، آمدہ بجٹ عوامی توقعات کے عین مطابق ہو گا، مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی ترقی خوشحالی اور عوام کا معیار زدگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدمات کئے، حاجی دلدار خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت نیک شگون ہے موصوف نے علاقائی سیاست میں نامور مقام پیدا کیا،اور سیاسی میدان میں اپنی سیاسی بصیرت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا،انکی شمولیت سے مقامی سطح پر مسلم لیگ ن مزید فعال ہو گی۔۔
نواز شریف قوم کے مسیحا ہیں جن کی صحت یابی کے لئے کروڑوں لوگوں نے دعائیں کیں ، کامیاب آپریشن میںکروڑوں عوام کی دعائیں شامل تھیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کامیاب آپریشن پر بابو سید غلام حسنین شاہ ، سید وسیم حسین شاہ اور سید اسرار حسین شاہ کی جانب سے محلہ موہڑہ شاہ لاثانی ہال میںمنعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دورا ن کیا،اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز پسوال، صدر پی ایم ایل ن تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی،مسلم لیگ ن کے نو منتخب بلدیاتی نمائندگان کونسلران ملک محمود خان، زیشان صدیق بٹ، طاہر محمود طاہری،سید محمود حسین شاہ،شیخ ساجد محمود،ملک اللہ دتہ اعوان ، راجہ کامران ایڈووکیٹ، شفاقت بٹ، عمر رشید ، چئیرمین یونین کونسل گھڑی سکندر عرفان خان ایڈووکیٹ،عارف جمیل،ایوب صراف،ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر، ایڈووکیٹ طاہر محمود راجہ،و دیگر موجود تھے۔۔
زیلدار سید ظہیر الحسن شاہ،سردار ساجد زمان،ہمایوں خان، نعمت خان شنواری، رحمت خان شنواری،شیخ خالد،زیشان خان ایڈووکیٹ، سید آفتاب حسین شاہ کے علاوہ میڈیا کے نمائندگان سید وسیم شاہ ، سید اسرارشاہ ، ڈاکٹر صابر، طاہر فریدون ، حاجی سلیم و دیگر موجود تھے،ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر کاربند ہے،وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملہ پراعلیٰ سطحی کمیشن بنانے کا اعلان خوش آئند ہے،نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔اس موقع پر نواز شریف کے کامیاب آپریشن پر اللہ کے حضور اظہار تشکر بجا لاتے ہوئے سید محمود حسین شاہ نے میاں نواز شریف کی جلدصحت یابی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038