اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس نے شریف خاندان سمیت دیگر اہم شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق تحریک انصاف کے موقف کی تائید کر دی۔
نیب ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن معاملے کا سختی سے نوٹس لے ۔ آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہور لا فرم کی انتہائی خفیہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان سمیت ملک کے دیگر اہم شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ہمارے دعوے سچ ثابت ہو گئے ، بیرون ملک اثاثوں سے متعلق نیب ، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نوٹس لے اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم کے استعفے اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف آج شام پانچ بجے اپنی اسلام آباد کی رہائشگاہ پر نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔