اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرنا چاہوں گا۔ بطور پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے سربراہ سب جماعتوں کو اپنے موقف سے آگاہ کرنا ذمہ داری ہے۔
خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے جلد ملاقات ہو جائے۔ شاہ محمود قریشی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افرا سیاب خٹک سے بھی رابطہ کیا ہے اور پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی دعوت دی ہے۔
اے این پی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی اراکین کے ناموں کو اتوار کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اے این پی 5 رکنی کمیٹی پیر یا منگل کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کریگی۔