اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس کا ہنگامہ، وزیر اعظم کی طرف سے ٹرمز آف ریفرنس بنانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز پر اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کر لیا۔
ایاز صادق نے خورشید شاہ کو فون کر کے انہیں آج دوپہر حکومتی نمائندوں اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کے لئے بیٹھ کر بات کریں۔
خورشید شاہ نے مذاکرات کے لئے فوری طور پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ خورشید شاہ نے اسپیکر کو جواب دیا کہ پہلے وہ اتحادیوں سے مشورہ کریں گے پھر جواب دیں گے۔
اسپیکر کی دعوت پر مشاورت کے لئے خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج صبح 10 بجے بلا لیا ہے۔