پاناما لیکس کا ہنگامہ، پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلا لی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی نے اپوزیشن جماعتوں کی صوبائی قیادت کی اے پی سی بلا لی۔

پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز اے پی سی پانامہ لیکس پر لائحہ عمل اپنانے کے لیے طلب کر لی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں ہو گی جبکہ سہ پہر تین بجے بریفینگ دی جائے گی۔

اے پی سی میں پی ٹی آئی ، جے آئی ، پی پی پی اور مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر شریک ہونگے۔