اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم کی نااہلی، مریم نواز کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا، ایک بار پھر مخالفین پر کڑی تنقید، کہتی ہیں پانامہ میں کوئی الزام نہیں تھا، انہیں صرف نواز شریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور لیگی رہنماء مریم نواز نے ایک بار پھر پانامہ کیس کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں استفسار کیا کہ پانامہ میں الزام کیا تھا؟ پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے بولیں کہ پانامہ میں کوئی الزام نہیں تھا۔
اس میں سکینڈل والی کوئی چیز نہیں تھی، وہ لوگ اقامہ کے پیچھے نہیں چھپ سکیں گے، نواز شریف کو صرف نواز شریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا، اور یہی سب سے بڑا الزام تھا۔