لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پی پی سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاناما سے کوئی تعلق ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ پاناما لیکس کہیں جمہوریت لیکس نہ بن جائے ، ایک بھی آف شور کمپنی نکل آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
رحمان ملک کا اعلان اسلام آباد میں پاکستان یوتھ ایسوسی ایشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاناما لیکس پر قانون کے دائرے میں رہ کر تحقیقات کر لی جائیں تو معاملہ آگے نہیں جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان پارٹی پالیسی ہے ، ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھا ماحول قائم کیا ہے۔