پاناما ہنگامہ پھر شروع، مریم نواز نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا
Posted on January 6, 2017 By Mohammad Waseem اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Panama Leaks
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت پھر شروع ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عدالت میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔
عدالت میں جمع کرائے جانے والے جواب میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹس اور آف شور کپنیوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں نہ وہ ان کی مالک ہیں۔
لندن میں واقع فلیٹس کے اصل مالک ان کے بھائی حسین نواز ہیں۔