اسلام آباد (جیوڈیسک) اکتیس دسمبر کو پانامہ کیس کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔ 4 جنوری سے سماعت شروع ہوئی، تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری، جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف اور شیخ رشید نے دلائل دیئے۔
وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے الزامات کا دفاع کیا۔
حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری تھے کہ 31 جنوری کو جسٹس شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف ہوئی۔
یکم فروری کو شیخ عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث مشروط طور پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کی گئی تاہم چھ فروری کو بھی سماعت نہ ہو سکی۔
9 فروری کو جسٹس عظمت سعید کی صحت یابی پر پانامہ کیس 15 فروری کیلئے دوبار مقرر کر دیا گیا۔