ویلیٹا (جیوڈیسک) پاناما سکینڈل پر کام کرنے والی خاتون صحافی مالٹا میں اپنے گھر کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔
ان کی یاد میں دارالحکومت ویلیٹا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تریپن سالہ ڈیفنے کاروآنا گیلسے گزشتہ دو برس سے پاناما سکینڈل کے حوالے سے کام کر رہی تھیٕ۔
وہ حال ہی میں مالٹا کے وزیر اعظم جوزف مسقط کی بدعنوانی منظر عام پر لائی تھیں جس کے بعد انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔
ان کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم پر اُنگلیاں اُٹھ رہی ہیں ۔ ڈیفنے کی آخری سٹوری اُن کی موت سے پچیس منٹ پہلے شائع ہوئی تھی۔
انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دارالحکومت ویلیٹا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شمعیں روشن کی گئیں۔