کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کا سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے خیر مقدم کیا۔ کئی ماہ کی بے چینی ختم ہونے پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا نقشہ ہی بدل گیا۔
حصص کی کم قیمتوں کو دیکھتے ہوئے خریدار مارکیٹ پر ٹوٹ پڑے اور اختتام پر مارکیٹ 6 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 912 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ پانامہ کیس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس گر گیا اور سرمایہ کاروں کے اربوں روپے بھی ڈوب گئے مگر فیصلے کے بعد انویسٹرز سٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے حوالے سے کافی پُراُمید نظر آتے ہیں۔