لیہ(نامہ نگار)کروڑ لعل عیسن کی نشیبی بستی شیخاں والی موضع شہینہ والا میں پنچائتی فیصلہ میں چھ سال صفیہ بی بی کا سات سالہ اظہر حسین کے ساتھ نکاح پڑھوادیا نکاح خواں فرار پولیس نے تین افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاتفصیل کے مطابق تین روز قبل محمد سلیم ولد منظور حسین نے اللہ دتہ کی جواں سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا جس کے بعد پنچائت میں ثالث حضور بخش نے فیصلہ دیا کہ منظور حسین کے بیٹے نے چونکہ اللہ دتہ کی بیٹی کو اغواء کیا ہے اسکے بدلہ سلیم کی ہمیشرہ جس کی عمر تقریباً 6 سال ہے صفیہ بی بی کا نکاح اللہ دتہ کے بیٹے اظہر حسین کے ساتھ پڑھوایا جائے گا
جس کی عمر تقریباً 7سال ہے رمضان پٹھانہ کی بیٹھک پر قاری عبداللہ نکاح خواں نے نکاح پڑھوایا اسی دوران تھانہ کروڑ کو مخبر نے اطلاع دی کہ بستی شیخاں والی میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی اور لڑکے کے والد سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا اور نکاح خواں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔