پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

Pak Army

Pak Army

مظفرآباد (جیوڈیسک) بھارتی جارحیت جاری، پانڈو سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کے دوران سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا، آخری اطلاعات آنے تک وقفہ وقفہ سے بھارتی فوج کی فائرنگ جاری تھی۔