پنجگور : اسکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

Pangur

Pangur

پنجگور (جیوڈیسک) پنجگور میں مقامی اسکول ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کو خدابادان کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

لاش کی شناخت مقامی اسکول ٹیچر محمد ظریف کےنام سے ہوئی ہے۔ ماسٹر ظریف کو دو روز قبل اغواء کر لیا گیا تھا، جس کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی تھی، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔