پنجگور، دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد

Balochistan

Balochistan

پنجگور (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو روز قبل لاپتا ہونے والے بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھ سالہ مزمل منان اور آٹھ سالہ مظفر منان دو روز قبل پنجگور کے علاقے عیسائی سندیسر سے لاپتا ہو گئے تھے، تاہم دو دروز بعد ان کی لاشیں اسی علاقے میں واقع ان کے گھر کے قریب گٹر سے برآمد کر لی گئیں، جنہیں پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔