پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

Terrorist, Arrested

Terrorist, Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے علاقے کھودی باوام میں سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فورسز نے ایک مکان میں موجود 4 مطلوب دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

اس کے علاوہ فورسز نے مکان میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد بھی قنضے میں لے لیا ہے۔