ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ کے ایئرپورٹ پر آج کل سینکڑوں پانڈوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ارے ارے زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں یہ پانڈے کسی احتجاجی مظاہرے میں شرکت نہیں کررہے بلکہ دراصل یہ جنگلی حیاتیات کے تحفظ کا شعور اُجاگرکرنے کیلئے ایک آرٹسٹ کی انوکھی کاوش ہے۔
فرانسیسی پیپر آرٹسٹ پائولو گرینجن نے کاغذ کی مدد سےکم وبیش 1 ہزار 600 پانڈا تیار کرکے انہیں ہانگ کانگ ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر ایک ماہ کیلئے نمائش پر پیش کیا ہے۔ 1 ہزار 600 کاغذی پانڈوں کی تعداد دراصل دنیا بھر میں موجود پانڈوں کی معدوم ہوتی نسل کے اعداد وشمار کی عکاسی کررہی ہے۔
جسکے مطابق دنیا بھر میں فقط 1600 پانڈے رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ کاغذی پانڈوں کی یہ فوج اس سے قبل تائیوان، فرانس، نیدرلینڈز، سوئزرلینڈ، اٹلی اور جرمنی کا دورہ بھی کرچکی ہے اور اب ایک ماہ کیلئے اسے ہانگ کانگ میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔