تونسہ شریف (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا تونسہ شریف میں پاور شو، عمران خان کا دھواں دار خطاب، کہتے ہیں نواز شریف نااہل ہو چکے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھل گیا ہے، اب شہباز شریف کی باری ہے، انسانی معاشرے میں کوئی نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ نواز شریف دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تونسہ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے سے قبل معلوم نہیں تھا کہ تونسہ میں اتنے لوگ بستے ہیں مگر جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد کے آنے سے معلوم ہوا کہ یہاں بہت بڑی تعداد میں باشعور لوگ بستے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کا 60 فیصد ترقیاتی فنڈ لاہور پر خرچ ہو رہا ہے۔