کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

Election

Election

الیکشن دوہزار تیرہ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ اب تک تین ہزار دو سو سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے کاغذات نامزدگی آج شام تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کئی امیدوار ایسے ہیں جنہوں نے ایک سے زائد حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو آج مزید چھ سے سات ہزار کاغذات نامزدگی وصول ہونے کی توقع ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں پر واضح کردیا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئیں تو جلوس ساتھ نہ لائیں نہ ہی اسلحہ کی نمائش قابل قبول ہے۔ رٹرننگ افسران اسلحے کی نمائش پرکاغذات نامزدگی مسترد کر دیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی تفصیلات نیب،ایف بی آر اسٹیٹ بینک اور نادرا کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجی جارہی ہیں۔ تیرہ سو سے زائد کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔ باقاعدہ اسکروٹنی یکم اپریل سے شروع ہو گی جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ بھی ریٹرننگ افسران ہی کریں گے۔ کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آٹھ سے دس اپریل تک کی جا سکیں۔ الیکشن کمیشن نے واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اور گیس کے نادہندگان کی فہرست مانگ لی ہے۔