راولپنڈی (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں سے سماعت جاری ہے۔الیکشن ٹریبونل نے راولپنڈی سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، ،جعلی ڈگری کیس میں بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیر علی مدد جتک کی سزا معطل کردی۔
امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت سترہ اپریل تک جاری رہے گی۔ الیکشن ٹریبونل نے راولپنڈی این اے اڑتالیس پر پرویز مشرف کی کاغذات مسترد ہونیکیخلاف اپیل خارج کردی اور ریٹرننگ آفسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اسلام آبا دہائیکورٹ کے وکیل یاسر احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے، سابق صدرپرویزمشرف کے چترال سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پانچ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ الیکشن ٹریبونل تمام اپیلوں کی سماعت آج کرے گا۔
قصور سے پرویز مشرف کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی سماعت بھی آج دوبارہ ہوگی۔ این اے ایک سو اٹھارہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید آصف ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظورنہ ہونے کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کرتے ہو ئے انھیں نااہل قرار دے دیا۔ جعلی ڈگری میں بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیرعلی مدد جتک کی سزامعطل کردی۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی بھی سماعت آج ہوگی۔ الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، عائشہ احد حلقہ این ایایک سوانیس سے اپنے مبینہ شوہر حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔