ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پارہ چنار دھماکہ انسانیت کے دشمنوں کا ایک اور وار ہے، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام ہمیں رواداری محبت، اخوت اور یگانگت کا درس دیتا ہے، جو لوگ مذہب کے نام پر دہشت گردی کر رہے ہیں ان کا دور تک بھی دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، شہداء پارہ چنار کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ورثاء کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اتحاد بین المسلمین کے داعی، سابق ناظم و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رئیس آف ٹیکسلا حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ نے سانحہ پارہ چنار پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اسلام کے دشمن اسلام کا لبادہ اوڑھ کر امت مسلہ کے لئے پریشانیاں پیدا کر رہے ہیں اور جو لوگ بھی انکے سہولت کار ہیں وہ بھی دشمنان اسلام ہیں۔
اسطرح کے واقعات ملک کے اندر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں ہونے کے لئے کرائے جاتے ہیں جب تک حکومت بلا امتیاز دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائے گی حالات بہتر نہیں ہو سکتے ،دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور انکی پناہ میں رہنے والے کے خلاف سخت کاروائی کی اشد ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام گروہی اور ذاتی اختلافات کو بھلا کر صرف اور صرف دین اسلام کے لئے اور اپنے وطن عزیز کی سربلندی کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
آج جو مسلمان دنیا بھر میں رسوا ہو رہے ہیں تو اسکی بڑی وجہ نااتفاقی اور عدم اتحاد کا نتیجہ ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک بھر کے اندر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائے جائے اور انکے نیٹ ورک کو توڑا جائے ،جو بے گناہ معصوم لوگوں کا بے دریغ خون بہا رہے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038