پارا چنار واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بدین میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ریلی نکالی گئی

MWM

MWM

بدین (عمران عباس) پارا چنار واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور واقعے میں ملوث دھشت گردوں کے خلاف بدین میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ریلی نکالی گئی، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ۔ بدین میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں شریک رہنماؤں تعلقہ سیکریٹر ی غلام نبی جونیجو،عمران علی چانڈیو، غلام حسین ملاح، مختیار علی، طاہر بلوچ، سلیم خاصخیلی، ارشاد کھیری، سید غلام مصطفیٰ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ دھشت گردی کا نشانا اہل تشیع ہی بنتی ہے اور اور حکمران پالیسی سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ شیعہ نسل کشی کی جا رہی ہے۔

رہنماؤں کا کہناتھا کہ ایم ڈبلیو ایم پارا چنار میں شہید ہونے والے بے گناہوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم حکومت سے مطابلہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور شہیدوں کے لواحقین سے انصاف کیا جائے،ریلی میں حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔