پاراچنار (جیوڈیسک) فاٹا کے علاقے پاراچنار میں اسکول وین کے قریب بم دھماکے میں ایک بچہ اور وین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ پاراچنار کے علاقے نستی کوٹ میں صبح سویرے اسکول وین کے قریب دھماکے سے ڈرائیور اور ایک طالب علم ہلاک ہو گیا۔
پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کی زد میں آکر گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔