کراچی : فردوس اتحاد کے زیر اہتمام فردوس کالونی میں مستحقین اور ناداروں میں عید گفٹ تقسیم کے حوالے سے تقسیم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 1750 مستحقین میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے ۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسلم خان نے کہا کہ خوشیوں میں اپنے ارد گرد آباد غریب اور مستحقین کو یاد رکھنے والے اللہ کے نیک بندے اور حقیقی معنوں انسان کہلانے کے حقدار ہیں فردوس اتحاد اور اس کے تمام اراکین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
جنہوں نے گزشتہ 18سال سے انسانیت کی خدمت اور غرباء و مستحق افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے جد وجہد کررہے ہیںان خیالات کا اظہار فردوس اتحاد کے تحت 18ویں سالانہ عید گفٹ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فردوس اتحاد کے بانی سیکر یٹری جنر ل حاجی غلام محمد خان نے تفصیل کے ساتھ تقر یب کے اغراض ومقاصد آگاہ کئے اور انکشاف کیا کہ شب برات سے آج تک فردوس اتحاد نے 3000 افراد کو راشن کپڑے نقد رقومات ، پنکھے اور سلائی مشین تقسیم کی ہیں۔
انہوں نے ان امدادی تقریبات میں تعاون کرنے پرسلیم صالح ، واجد علی درانی ، ڈاکٹر سید پرویز رضوی ، اقبال قاسم ، سلطانہ ناہید، اویس اسد خان ، عابد طفیل خان ، حاجی عبدالباری ،اور ایس ایچ او گلبہار اصغر علی عباسی کا شکریہ ادا کیا دریں اثنا فردوس اتحاد نے سرجانی ٹائون ، حاجی مرید گوٹھ کی 2 مساجد میںپنکھے ، پانی کی موٹر، اور وضوخانہ کے لئے YSR کے چیر مین سید فہد رضوی کی جانب سے عطیات دئے عید گفٹ تقریب کے بہتر ین نظم و ضبطہ کے انقعاد میں تعاون کرنے پر اصغرعباسی کا فردوس اتحاد نے شکریہ ادا کیا ہے۔