لاہور (جیوڈیسک) پیراگون سٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔
نیب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا۔
خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سابق وزیر ریلوے اور ان کے بھائی پر پیرا گون سٹی سے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔