پیرمحل (نامہ نگار) یوم دفاع دراصل قوم کے اس عزم کا دوٹوک اظہار ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن دوست ملک ہے ملک کو درپیش بیرونی اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کے لیے تیار ہے ان خیالات کا اظہارالطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے یوم دفاع کے سلسلہ میں اظہار خیال میں کیا انہوںنے کہا 52 سال قبل اسی دن ہمیں اپنی قومی خود مختاری اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں اترنا پڑا تھا۔ دشمن کو زعم تھا کہ وہ اپنی عسکری طاقت اور جارحانہ حکمت عملی کے بل بوتے پرہماری پاک سرزمین پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہو جائے گالیکن جب اس کا سامنا پاک فوج کے جانبازوں اور سرفروشوں سے ہوا تو شکست اور ناکامی اس کا مقدر بن گئی۔جنگ ستمبر میں ہماری مسلح افواج نے جس طرح داد شجاعت دیتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا وہ عسکری تاریخ کا انتہائی اہم حوالہ ہے آج پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے پاکستان میں اندرونی بیرونی جارحیت کے پیش نظر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیا رہے انہوںنے کہا پاکستانی قوم لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کرسکتی ہے تو پاکستان کی بقاء کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا کوئی معانی نہیں رکھتا آج ہمارے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہماری مسلح افواج اور عوام ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیںیوم دفاع کے موقع پر ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع اور ہم اپنے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے آج سیاستدان تاجر دانشور ، ذرائع ابلاغ طالب علم خواتین مرد بوڑھے سبھی پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہر ے قول اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جو اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے
پیرمحل( نامہ نگار ) مطالبات کی منظوری کے حق میں تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرنا جاری ،پنجاب حکومت کو پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرناچاہیے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پٹواریان کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی منظور شدہ سمری پر فنانس ڈیپارنمنٹ کی جانب سے مکمل عمل درآمد کے لیے تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرناعید کے بعد بھی جاری ہے جس میں گرداور منظورخان بلوچ ، ظہورا حمد نوناری تحصیل صدر ، طارق محمود جنرل سیکرٹری ، میاں اعجاز حسین نائب صدر ، مقبول حسین چیئرمین مجلس عاملہ ، محمد احمد ڈویژنل صدر ، محمد اشفاق ضلعی نائب صدرسمیت تحصیل بھر کے پٹواریاںنے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم نے ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر اظہار یک جہتی کیاانہوںنے کہا پنجاب حکومت کو پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرناچاہیے کیونکہ پٹوار ی محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اگر حکومت بنیادی اکائی کی بہتری کے لیے توجہ نہ دے گی توآنے والے وقت میں ریونیو کی وصولی سمیت زرعی وسکنی اراضی کے ہر طرح کے معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا یادر ہے کہ پنجاب بھر کے پٹواریوں نے 8جولائی سے اپنے مطالبات کی منظور ی تک قلم چھوڑہڑتال کررکھی ہیں جس سے پنجاب حکومت کو ریونیو کی وصولی سمیت مختلف امور میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سمیت سائلین کو سخت دشواری کاسامنا ہے میاں طاہر سعید صفوری ایڈوکیٹ ،مہر اقبال ہمجانہ ایڈوکیٹ رائے شہباز اختر ایڈوکیٹ غلام حسین مکوآنہ ایڈوکیٹ سمیت چوہدری عثمان یٰسین تحصیل صدر اشٹام فروش یونین ،رانامحمداشرف جنرل سیکرٹری ، ملک حبیب الرحمن ننھا نائب صدر ،محمد سلیم کمالیہ اشٹام فروش یونین ، سید محمود احمد شاہ چیئرمین مجلس عاملہ نے ہڑتالی کیمپ میں شامل ہوئے پٹواریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ریسکیو1122کے زیراہتمام سکول سیفٹی پلان اور ابتدائی طبی امداد کے حوالہ نئی بھرتی شدہ ای ایس ای ایس ایجوکیٹر کی دوروزہ تربیت گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں شروع تفصیل کے مطابق میڈم فرخندہ کوکب پرنسپل اور غلام مصطفی سابق ڈی ٹی ای خالق داد کی زیر نگرانی ریکسیو انچارج ظہیراحمد LFRنجلا CTWOمبشر علی FRاور محمد عمر FRنے طبی امداد کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں ریسکیو1122کے زیراہتمام سکول سیفٹی پلان اور ابتدائی طبی امداد کے حوالہ نئی بھرتی شدہ ای ایس ای ایس ایجوکیٹر کی دوروزہ تربیت کے دوران آگاہی لیکچر اور عملی تربیت دی تربیتی ورکشاپ میں بلڈنگ گرنے اور کرنٹ لگنے شارٹ شرکٹ ، آگ لگنے کے حوالے سے ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے سیفٹی کے اصولوں پر آگاہی دی گئی ریسکیو1122کے کردار پر روشنی ڈالی
پیرمحل ( نامہ ) قبضہ مافیا ، مضرصحت غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں ، ذخیرہ اندوزوں اور ،عطائیوں ، غیر قانونی ناجائز تجاوزات کو بلاامتیاز کاروائی کے ذریعے ختم کرکے دم لیں نمبرداراپنے اپنے چکوک میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے گائوں اور دیہاتوں کی قدرتی خوبصورتی کو بحال کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل حافظ محمد نجیب نے تحصیل پیرمحل کے نمبرداروں کو ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں قبضہ مافیا ، مضرصحت غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں ، ذخیرہ اندوزوں اور ،عطائیوں ، غیر قانونی ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا جس میں ہوٹلوں فوڈز پوائنٹ بیکرز اور شاہراہ عام چوکوں میں پکوڑے سموسے شوارما فوڈ آئٹم فروخت کرنے والے دکانداروں کو مجوزہ قواعد کے مطابق صحت وصفائی کے لیے پابند کردیا ہے جو بھی شخص انسانی صحت کے خلاف مضرصحت اشیاء فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے کاروباری افراد ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ لائسنس حاصل کریں گے اور فیکٹری، بیکریز اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والوں کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ محکمہ ہیلتھ سے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کا ہر سال تجدید کرانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہابیکریوں ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین دوران ڈیوٹی اپنا گھریلو اور روزمرہ کا لباس علیحدہ علیحدہ رکھیں دوران ڈیوٹی اپنے سر کے بال اور ہاتھوںکو کیپ اور دستانوں سے ڈھانپ کر کام کریں ایپرن کا استعمال کریں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کچن اور ٹائلٹ کو ساتھ ساتھ نہ رکھیں مقررہ مدت کے بعد ملازمین کے خون کے ٹسٹ اور جلدی امراض کے ٹسٹ کروانا ہوٹل اور بیکری مالکان کی ڈیوٹی میں شامل ہے مزید برآں ہوٹل اور بیکری مالکان اپنے حاصل کردہ لائسنس اپنے ہوٹل اور بیکریوں کے کے داخلی وخارجی دروازوں پر آویزاں کریں پیورڈ فوڈ ایکٹ 1960میں حالیہ ترمیم کے بعد خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل اور بیکری مالکان کے گرد گھیر تنگ کرکے سخت سزائیں دینے کے اختیارات میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے ہوٹل بیکری مالکان اپنی پراڈکٹس میں معیاری اشیاء استعما ل کریں جس سے نہ صرف ان کی سیل میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو صاف ستھری اشیاء ملنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے چھٹکار احاصل ہوگا شہریوں کی اوسط زندگی میں اسی مہم سے اضافہ ممکن ہوگا
پیرمحل( نامہ نگار ) چھ ستمبر 1965کو پاکستان افواج نے جرات وہمت کی بے مثال داستان رقم کرکے نظم وضبط خوداعتمادی اورجذبہ سے سرشار افواج ہونے کا ثبوت فراہم کردیا ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہاررانا محمد شفیق امیدوار پنجاب اسمبلی نے یوم دفاع کے سلسلہ میںمنعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا 1965کی پاک بھارت جنگ تاریخ میں ایک ایسا نمایاںمقام بناگئی جس سے نہ صرف بیسویں صدی بلکہ آنے والے زمانے میںشجاعت جوش ولولہ قومی یک جہتی کی قوت دشمن کی انفرادی برتری پر فتح کی مثال کے طور پر یادرکھی جائیگی انہوںنے کہا کہ دنیانے دیکھا کہ ساتویں صدی میں 313مجاہدین نے جنگ بدر میں اپنے سے تین گنا زیادہ کفار کی فوج کو شکست دی اس قسم کامظاہر ہ بیسویں صدی یعنی 1965میں پاک بھارت جنگ میں دنیا نے دیکھا جس سے ثابت ہوا کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا جب اللہ کی رضا شامل ہو ظلم کے خلاف مسلمان لڑے تو دنیا کی ہرقسم کی سپرپاور نیست ونابو دہوجاتی ہے
پیر محل ( نامہ نگار ) پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد علیم ، رانا شفیق کی کاوشوں سے پیرمحل شہر کے وسط میں بنایا گیا ہاکی کا اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار عرصہ15سال سے صدر پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا نہ کیا جاسکا کوڑے کرکٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کا واضح ثبوت وفاقی حکومت علاقہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں تفصیل کے مطابق علاقہ پیرمحل کے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں رانا شفیق خان ، محمد علیم جنہوںنے پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ سمیت اولمپکس ، چیمپیئن ٹرافیوں سمیت دیگر اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیابھر میں متعارف کروایا ان کی خدمات کے صلہ میں اس وقت کے وزیر اعظم اور صدر پاکستان نے چک نمبر719گ ب کا نام شفیق آباد جبکہ پیرمحل شہر کے وسط میں واقع علی اسٹیڈیم کو آسٹروٹرف گرائونڈبنانے کا اعلان کیا اس وقت کے ڈ ی سی اونوازش علی نے لاکھوں روپے خرچ کرکے گرائونڈ میں سیڑھیاں اوردیواریں تعمیر کروائیں مگر حکومت کی طرف سے گرانٹ جاری نہ ہونے کے باعث آسٹرو ٹرف بچھانا تو درکنا علی اسٹیڈیم کے اندر گھاس تک نہ لگائی گئی جس سے عرصہ15 سال گذرنے کے باوجو دصدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستا ن کی طرف سے پیرمحل شہر کے اندر قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعلیٰ خدمات کے پیش نظر وعدہ پور انہ کیاجاسکا ہاکی اولمپیئن محمد علیم ، رانا محمد شفیق خان نے گورنرپنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعظم پاکستان ، صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور وفاقی وصوبائی حکومت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیرمحل ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھانے کا وعدہ پورا کروائیں
پیرمحل( نامہ نگار ) پریس کی پلیٹ لگا کر گھومنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی بھرپورحمایت کرتے ہیں جرائم پیشہ عناصر پریس کی پلیٹ لگا کر مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیںپریس کلب پیرمحل کے سرپرست میاں اختر علی ،نے کہا کہ غیر قانونی طورپر پریس کی پلیٹ لگاکر بلاجواز گھومنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن وقت کا اہم تقاضاہے کیونکہ اس فیصلہ سے ان لوگوں کو تکلیف ہو گی جو غیر قانونی اقدام کو فروغ دیناچاہتے ہیں، پریس کی تختی فیشن بن چکی ہے صحافیوں کو دیکھتے دیکھتے وہ لوگ بھی اپنی گاڑیوں کے سامنے پریس کے بورڈ لگا دیتے ہیں جن کے مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں، اس اقدام سے اگر کوئی صحافی پریشان ہوتا ہے تو وہ صحافی ہی نہیں کیونکہ صحافی کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ پریس کی پلیٹ لگا کر گھومنے والے صحافی نہیں ہوتے بلکہ یہ عزائم والے لوگ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ایسے عناصر کے قلع قمع کے لیے گرینڈ آپریشن کا حکم دیں صحافی برادری ایسے اچھے اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔