شکی مزاج شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شکی مزاج شوہر نے شک ہونے کی بنا پر کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا، جب کہ رشتہ دار نوجوان کو بھی زخمی کر ڈالا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ 32 سالہ خاتون کے قتل کا واقعہ باغبانپورہ کے علاقے مومن پورہ میں پیش آیا، سجاد نامی شخص نے اپنی بیوی لائبہ اور قریبی رشتہ دار نعیم پر کلہاڑیاں برسا دیں، جس سے لائبہ موقع پر جاں بحق جب کہ نعیم شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے پر پولیس موقع پر پہنچی، لیکن ملزم فرار ہو چکا تھا۔ پولیس نے ملزم کے اہل خانہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ لائبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی، جب کہ نعیم اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔