سبی (محمد طاہر عباس) چھترکے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بھاری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، ایف سی بلوچستان میں قیام عمل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرہی ہیں شہید ہونے والے نوجوانوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے سرزمین وطن کے انچ انچ کا دفاع کریں گے کرنل سید احسن رضا زیدی تفصیلات کے مطابق چھتر کے علاقہ میں بارودی سرنگ کے دھماکوں نے کے بعدکمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل سید احسن رضا زیدی کی زیر نگرانی چھتر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
جس میں سبی سکاؤٹس کے آفیسران واہلکاروں نے حصہ لیاسرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو عدد بارودی سرنگ برآمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا جس سے سات کلو بادودی مواد استعمال ہونے والی بجلی کی تار سیل ایک عدددوربین لپ ٹاپ دو عدد کلاشکوف100گولیاں، دوعدد رائفل دوعدد ٹی ٹی پستول پانچ میگزین 119گولیاںموبائل فون برآمد کر لیا مذکورہ آپریشن میدانی علاقوں میں جھونپڑیوں میں کیا گیا جس میں خواتین بچے کے علاوہ اور کوئی مرد نہ مل سکا جس کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل سید احسن رضا زیدی نے ہیڈ کوآر ٹر سبی سکاؤٹس میں میڈیا کے نمائندوں کو برآمدکیا جانے والا اسلحہ ودیگر سامان دیکھایا گیا اس موقع پر لفٹینٹ امان اللہ ، نائب صوبیدار حمد اللہ ، نائب صوبیدار میرزادہ ، محمد الیاس کے علاوہ دیگر اہلکار بھی موجود تھے اس موقع کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایت پر بلوچستان میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جارہی ہیں اس دوران ہمارے کئی جوان وآفیسران بارودی سرنگ کے دھماکوں سمیت دیگر دہشت گردی کی کاروائی میں شہید ہوچکے ہیں۔
اس کے باوجود ہماری جذبہ محب وطنی کم نہیں ہوسکا ہم عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے وطن عزیز کے انچ انچ کا دفاع اپنی جانوں کے نذارانہ پیش کرتے ہوئے کرتے رہیں گے ہم شہدائے وطن کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ ایف سی عوام کی خدمت کرنے والی فورس ہے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرتی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہادہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے