پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب، چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کی نگرانی میں یوم عاشورکے موقع پر تحصیل بھر میں مثالی اقدامات تحصیل بھر میں 45 سے زائد جلوس کو کنٹرول کرکے ریکارڈ قائم کردیا تفصیل کے مطابق : اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمدنجیب نے تحصیل پیرمحل کی حدود میں دوتھانوں جس میں تھانہ پیرمحل اور تھانہ اروتی حدود میں یوم عاشور کے 45سے زائد جلوس نکالے گئے جس کی بیک وقت نگرانی کرکے ریکارڈ قائم کردیا یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے عزاداروں کو مکمل فول پروف انتظامات فراہم کیے اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے تحصیل بھر میں لگائی گئی سبیلوں کی نگرانی کروائی اور سیکورٹی اداروں کے ذریعے مکمل طورپر چیک اینڈ بیلنس کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پیرمحل میں قصرابی طالب کے جلوس پنڈی غازی آباد ، اروتی خورشید آباد سمیت تمام چکوک میں مکمل طورپر مثالی انتظامات کرکے زائرین کو پرامن ماحول فراہم کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے ، خوشگوار فضاکے قیام ، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تحصیل انتظامیہ نے بھرپور کردار اداکیا جس کے لیے تحصیل انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے یوم عاشورپرتحصیل پیرمحل میں امن و امان کی صورتحال بہترین انتظامات کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمدنجیب،چوہدری خالد سردارچیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ڈی ایس پی چوہدری ہارون محمود، ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل مہر سعید فاروق، شہباز ورک سیکورٹی آفیسر ، ایس ایچ او ملک اسد عباس میاں طارق کوٹلی والے ،،چیف آفیسرمحسن رضا۔ محمد عثمان سیکورٹی انچارج سیکورٹی اداروں کے انچارج میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ افسران کو مبارک باد کے مستحق ہے جن کی شبانہ روز محنت سے یوم عاشور کے اختتام تک امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ، خوشگوار فضاکے قیام ، اتحاد و یگانگت کے جذبہ کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تحصیل انتظامیہ نے بھرپور کردار اداکیا پیرمحل ( نامہ نگار ) نقب زنی کی دووارداتین نامعلوم چور وںنے دوگھروں کا صفایا کردیا تفصیل کے مطابق ہا ئو سنگ کالونی اضافی آبادی پیرمحل کے رہائشی حسن محمد ولد رانجھا کے گھر کے تالے توڑکر نامعلوم چور یک عدد ٹی وی ، حقہ ، دو کھیس مالت 20ہزار روپے نا معلوم چور چوری کرکے لے گئے دوسری واردات میں پار اٹائون پیرمحل کے رہائشی غلام محمد ولد نورمحمد گھر کے مکان کے تالے توڑکر گھرکے کمرہ میں موجود صندوق کا تالا توڑکر نامعلوم چوروں نے صندوق سے نقدی 73ہزا رایک عدد طلائی انگوٹھی ، کپڑے دوعددسوٹ دوجرسیاں ایک جیکٹ سامان چوری کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار)سامراجی قوتوں کی معاون بن کراقوام متحدہ اپنی ساکھ کھو چکی ہے اقوام متحدہ کا 72سالہ کردار اپنے منشور کی نفی کرتا ہے قوموں کے حقوق کی برابری’انسانوں کی بہتری کیلئے بین الاقوامی دوستی’ اقتصادی’ سماجی اورثقافتی تعاون کے فروغ کا حامل ادارہ آج سامراجی قوتوں کے جارحانہ عزائم اور مظلوم و محکوم عوام پر جارحیت سمیت ان تمام غیر قانونی قبضوں کو تحفظ فراہم کئے ہوئے ہے جن کی وجہ سے عالمی امن مسلسل خطرے سے دو چار چلا آرہا ہے : یو این اوکی بجائے ایک غیر جانبدار ادارے کا قیام دنیا کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار رانا محمد شفیق امیدوار پنجاب اسمبلی ہاکی اولمپیئن نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے چوبیس اکتوبر 1945کو اقوام متحدہ معرض وجود میں آئی اس سلسلے میںدنیا کے پچاس ممالک کے نمائندوں نے انتہائی سوچ و بچار کے بعد جو منشور و مقاصد تیارکئے ان کا لب لباب یہ تھا کہ اقوام متحدہ آنے والی نسلوں کو جنگ کی لعنت سے بچائے گی اور دنیا بھر میں امن وسلامتی کے قیام کو ممکن بنائے گی۔انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ چھوٹی وبڑی قوموں کے حقوق کی برابری’انسانوں کی بہتری کیلئے بین الاقوامی دوستی’ اقتصادی’ سماجی اورثقافتی تعاون کا فروغ اس کا اولین فرض ہوگا۔لیکن اقوام متحدہ کا72 سالہ کردار اپنے منشور اور مقاصد کی نفی کرتا ہے یو این او نے سامراجی قوتوں کے جارحانہ عزائم اور مظلوم و محکوم عوام پر جارحیت سمیت ان تمام غیر قانونی قبضوں کو تحفظ فراہم کرنا شروع کردیا جن کی وجہ سے عالمی امن مسلسل خطرے سے دو چار چلا آرہا ہے ا یو این اوکی بجائے ایک بااختیار اور غیر جانبدار ادارے کا قیام دنیا کی اہم ضرورت ہے۔جو کسی کے زیر اثر نہ ہو اور نہ ہی کوئی قوت ویٹو پاور رکھتی ہو آپس میں کسی قسم کا مذہبی’ علاقائی’ رنگ و نسل’ قومیت کا تعصب نہ ہو تمام ممالک کے لوگ سر اٹھا کر عزت اور امن سے ترقی کریں
پیرمحل ( نامہ نگار ) سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے لگائی جانے والی بائیومیٹرک ڈیوائس دو ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگئیں ،قومی خزانے کو کرڑوںکا نقصان انتہائی ناقص ،تھرڈکلاس مشینری استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوگیا تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کی مقررہ وقت پر ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروایا جس کے لئے دو ماہ قبل تمام بنیادی مرکزصحت دیہی مراکز صحت تحصیل کوارٹرز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں ڈیوائس نصب کر دی گئیں جس کے لئے پرائیویٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا جس نے تمام ہسپتالوں میں ڈیوائس نصب کر دیں جو کہ دو ماہ کے عرصے میں ہی ناکارہ ہو گئیں اب ملازمین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوںنے جان بوجھ کر ڈیوائس خراب کی ہیں۔ معلوم ہواہے کہ بائیومیٹرک ڈیوائس میں انتہائی ناقص مشینری استعمال کی گئی کرڑوں روپے تو خرچ کر دئیے گئے مگر حسب روایت معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسانوں کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کرکے کسانوں کو معاشی بدحالی کاشکار کردیا ہے ناکام زرعی پالیسی کی وجہ سے کسان معاشی بدحالی کا شکار ہے ان خیا لا ت کا اظہار رانا محمد جمیل راہنما پاکستان مرکزی صدر کسان مزدور اتحادکونسل اے 94نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا شوگر ملزمالکان نے اپنی من مرضی کے ریٹ پر گنا خریدکرنے کے باوجود کسانوں کو رقم کی ادائیگی کے لیے تاخیر ی حربے استعمال کرنے کے باعث کسان بے یارومددگار ہوگئے ناکام حکمران کی ناقص زرعی پالیسیوں کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والے کسان کس کے پاس اپنی داد رسی کریں انہوںنے کہا پاکستان کا کسان بہت ہی محنتی اور جفا کش ہے مگر بد قسمی سے اسے وہ مقام نہیں دیا جا رہا جو دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں کسانوں کو حاصل ہے۔ چین،آسٹریلیا،کینیڈا،جرمنی اور ہمارا ہمسایہ ملک بھارت کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم لاگت میں اچھی اور زیادہ مقدار میں فصلیں حاصل کرنے کی تربیت دی جارہی ہے جبکہ ہمارے ہاں معاملہ با لکل الٹ ہے انہوںنے کہا کسانوں کااستحصال فی الفور بند کیا جائے۔بھارت پاکستان کے دریائوں پر 62چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کرکے ہمارے حصے کا بھی پانی اپنے کھیتوں میں پہنچانے کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر ہمارے حکمران کسان دوست پالیسی مرتب کرنے کی بجائے کسان دشمن پالیسیاں مرتب کرنے میں لگے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکمران کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیںورنہ کسانوں زمینداروں کاشتکاروں کا عوامی ریلہ انہیں دریابرد کردے گا ۔