والدین سے محروم بچے ہمار اقیمتی اثاثہ ہیں۔ 365 سے زائد یتیم بچوں کے خاندانوں میں پہلے ہی راشن تقسیم کیا جا چکا ہے

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد : الخدمت فاوَنڈیشن نے اپنے 365 شائننگ سٹارز میں عید گفٹس اور عیدی تقسیم کر دی۔ اب تک ضرورت مندوں میں 1 ارب 65 کروڑ سے زائد کا راشن تقسیم کر چکی ہے۔ حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاوَنڈیشن اسلام نے کہا ہے کہ ہم صرف اسلام آباد میں اب تک 18 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں ۔ الخدمت فاوَنڈیشن کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاوَن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افراد میں پکے پکائے کھانے، خشک راشن اور عیدی کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورت حال کے پیشِ نظر لاک ڈاوَن نے جہاں ملک کے تمام متوسط و غریب طبقات کو متاثر کیا ہے وہاں یتیم و بے آسرا بچوں اور ان کے خاندانوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ اس صور ت حال میں الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد نے اپنے کفالت شدہ 365 بچوں کو راشن پہلے ہی پہنچایا جاچکا ہے ۔ یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید پوش مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں ۔ الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کے لئے 0512611911پر رابطہ کرس۔