پیرمحل (نامہ نگار) اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے تو ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے ہمراہ مفتی عابد فرید ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے صرف محکمہ صحت ہی کافی نہیں بلکہ عوام کو بھی آگے آنا ہو گاپولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ریاست تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت،تعلیم اور انصاف سمیت تمام حقو ق بروقت ادا کررہی ہے جبکہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی اچھی کارکردگی کو سراہیں اور غلطیوں کی مثبت انداز میں نشاندہی کر یں۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ڈاکٹر ابوذر بخاری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھرمیں 18 سے 19 ستمبر کے تین دنوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچیں گی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا ۔ ۔ جہا ں جہاں پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے تاکہ پولیو ٹیموں کو بھجوایا جا سکے ا س موقع رانا اختر ہیلتھ انسپکٹر ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے ہمراہ مفتی عابد فرید ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تحصیل بھر میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
پیرمحل (نامہ نگار )بارشو ں نے صدر بازا رپیرمحل کی سڑک پر پانی کانکاس نہ ہونے پر جگہ جگہ گڑھے ڈال دیے انتظامیہ کی نااہلی،، دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ایک سال قبل بنائی گئی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی زیر زمین سواکروڑ روپے کی ناقص تعمیر نے انتظامیہ کی کرپشن کابھانڈا پھوڑ دیا تفصیل کے مطابق صدر بازار کے تاجروں کی طرف سے احتجاج پر ضلعی حکومت نے دس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے صدر بازار کی سڑک تعمیر کی تھی مگر پانی کے نکا س کابندوبست نہ کیا جبکہ شہر کے وسط سے سواکروڑ روپے کی خطیر رقم سے سیوریج لائن بچھائی گئی جو مناسب پلاننگ اور لیول صحیح نہ ہونے کے باعث نہ صرف زیر زمین پلازوں کے لیے خطرنا ک بن چکا ہے بلکہ بارشوں کا پانی تک نکالنے کی گنجائش نہ ہونے کے باعث شہر بھر کے بازار دریا کا منظر کا پیش کرتے ہیں نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کا عملہ تمام تر کوششوں کے باوجود بارش کا پانی نکالنے سے قاصر ہے کیونکہ سواکروڑ روپے کی خطیر رقم سے بنایاگیا سیوریج کا ناکام مکمل طور پر ناکارہ ہے جس کے ایک ایک گٹر کو صاف کرنے اور کھولنے کے لیے عملہ کو کئی کئی دن لگ جاتے ہیں جو بغیر حفاظتی انتظام کے میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ صفائی کا کام کرتا ہے صدر بازار ، مین بازار کے تاجروںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ صدر بازا رپیرمحل سمیت شہر بھر کی تمام سڑکوں کو فی الفور تعمیر کروایاجائے
پیرمحل (نامہ نگار )تھانہ اروتی پولیس کی کاروائی سواکلو منشیات برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی ایس ایچ او سید طاہر یاسین نے مہر سعید احمد ڈی ایس پی کمالیہ ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بائی پاس اروتی اڈا پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اشفاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1050گرام چرس برآمد کر کے زیردفعہ9cمقدمہ درج کر لیا
پیرمحل ( نامہ نگار )محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر کی لاپرواہی ،،،جگہ جگہ کلینک لیبارٹریاں ،کولیکشن سنٹر،،پیرمحل میں موت کے سوداگر سرعام نشہ کے عادی افراد کا خون فروخت کرنے لگے ہیپاٹائٹس ، یرقان سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا افراد سے خون لے کر پوزیٹو بلڈگروپ کی بوتل دو سے تین ہزارروپے اور نیگٹو بلڈ گروپ کی بلڈبوتل پانچ ہزارروپے میں فروخت مجبور اور بے سہار امریضوں کے لواحقین مافیاکے ہاتھوں لٹنے لگے متاثرہ افراد لیبارٹری کے مالکان کے ہاتھوں لٹنے پرمجبورتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں قائم عطائی لیبارٹریوں پر بلڈبنک نہ ہونے کے باوجود بلڈ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے مجبور اور بے سہارانشہ کے عادی افراد سے خطر ناک قسم کے جراثیم ملے بلڈ کو لے کر اس میں کیمیکل کی مکسنگ کرکے ایک بلڈ پیک کو دومیں تقسیم کرکے ضرورت مند مریضوں کے لواحقین کو پازیگٹو بلڈگروپ کی بوتل تین ہزارروپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ نیگٹو بلڈ گروپ نایاب ہونے کے باعث پانچ ہزارروپے میں فی بلڈ پیک فروخت کیا جارہاہے جبکہ اس سے قبل چائنا کے کیمیکل استعمال کرکے کرا س میچنگ وغیرہ سمیت دیگر ٹسٹوں کی مدمیں ایک ہز ار روپے کی سرعام وصولی کی جارہی ہے ان موت کے سوداگروںنے خون حاصل کرنے کے لیے کارندے رکھے ہوئے ہے جوکہ مجبور اور نشہ کے عادی افراد کو کمیشن وصول کرکے ہر پندرہ دن کے بعد خون فروخت کرنے پر آمادہ کرکے خون نکلواکر خرید کرلیتے ہے جس سے مریض کو لگایاجانے والا بلڈ فائد ہ دینے کی بجائے نقصان کا باعث بنتاہے اس ناتجربے کار حربوں کے باعث کافی مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں ان لیبارٹریوں کے مالکان کے ہاتھوں لٹنے والے افراد جب بھی مجازاتھارٹی کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے ہیں تو یہ درخواستیں مجاز اتھارٹی سے ہوتی ہوئی ڈرگ انسپکٹر کے پاس آجاتی ہے جو مک مکا کرکے دوبارہ موت کا کاروبار کرنے کی کھلی چھٹی دیے ہوئے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی وصوبائی وزیر صحت اعلٰی حکام کے نام دی گئی درخواستوں میں فی الفور کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے موت کے سوداگروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ڈرگ انسپکٹر کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے بھا رتی جار حیت کے خلا ف پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے ان خیالا ت کا اظہار الطاف حسین شہزادضلعی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کو نسل ، نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پاکستان امن پسند اور امن دوست ملک ہے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی عید کے دن مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم شہریوں پر بلاجواز اندھا دھند فائرنگ اور تشددبھارت کی کھلی جارحیت کی واضح مثال ہے ملک کو درپیش بیرونی اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوںنے کہا پاکستانی قوم لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کرسکتی ہے تو پاکستان کی بقاء کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا کوئی معانی نہیں رکھتا آج ہمارے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہماری مسلح افواج اور عوام ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیں پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے ملک کے دفاع اور اپنے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے آج سیاستدان تاجر دانشور ، ذرائع ابلاغ طالب علم خواتین مرد بوڑھے سبھی پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہر ے قول اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جو اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے
پیرمحل (نامہ نگار )سٹی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی ایس پی صدر جناب عاطف عمران کی نگرانی میں ہوا۔ جس میں سکیورٹی انچارج شہباز ورک، میاں معظم سینئر صحافی ، عبدالجبار طاہر ، منظور احمد ناز،میاں زاہد پرویز،مجلس رفاہ عامہ کے صدر حافظ حفیظ الرحمان،صاحبزادہ حمید الدین،حافظ شمس زماں قادری، اہل تشیع کے سید اظہر حسین شاہ اور صفدر خاں بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی صدر جناب عاطف عمران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائیگا اور کسی بھی شر پسند عناصر کو شہر کا امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اسلام دشمن عناصر فرقہ واریت کو ہوا دے کر محض اپنے مذموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کوناکام بنانے کے لیے معاشرے کا ہر فر د اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ان مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی رکھے اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ بروقت کاروائی سے ملک دشمن عناصر کی تخریبی کاروائیوں کا بروقت خاتمہ ہوسکے