لاہور : والدین اور اساتذہ کرام پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں، طلبائ و طالبات کی تعلیمی و دینی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔ ان کی بہتر تعلیم و تربیت سے بچے مستقبل میں ملک و قوم کی بھاگ دوڑ بہتر طور پر سنبھال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئرصحافی،کالم نویس وکالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے میں نجی سکول دی حمزہ سکول سسٹم غازی روڈلاہورکی سالانہ تقریب ہائے تقسیم انعامات کے شرکاء سے دوران خطاب کیا۔
اس موقع پر سکول پرنسپل رائو محمدعظیم،عوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ) کے چیئرمین سیدصدا حسین کاظمی، صدر ڈاکٹر محمد عدنان، کاہنہ میڈیا کلب کے چیئرمین غلام مصطفی بھٹی ودیگر معززین واساتذہ کرام بھی موجودتھے، ایم اے تبسم نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دلوانا ہم سب کا اخلاقی و قومی فریضہ ہے۔حصول تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ اس مقصد کے لئے معاشرے کا ہر فرد آگے بڑھ کر اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
نجی تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بچے بھی اپنی بھرپور توجہ علم کے حصول پر مرکوز کریں۔ علم کے بغیر انسان ادھورا رہتا ہے۔ہم سب نے مل کر پڑھی لکھی نسلوں کو پروان چڑھانا ہے۔قبل ازیں مہمان خصوصی ایم اے تبسم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔