لاہور : والدین اپنے بچوں کو پاکستانی ہونے پرفخر کرناسکھائیں پڑوسی ملک کی تہذیبی وثقافتی یلغار سے بچائیں انکے ہیروہمارے ہیروزنہیں ہمارے ہیروز صلاح الدین ایوبی ‘سراج الدولہ ‘ اورٹیپوسلطان ہیں ،ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے گزشتہ روز دی حمزہ سکول سسٹم میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کوبتائیں کہ پاکستان کی ضرورت کیوں پڑی تھی اورہم شکرگزارہیں اللہ تعالی کے کہ اس نے ہمیں ایک سرزمین دی جس کا نام پاکستان ہے جہاں پرہم اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس پوری کائنات میں ایک چھوٹاسازرہ ہیں ،انہوں نے سکول کے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جہاں بھی جائیں اپنے ملک کانام روشن کریں انہیں اپنے تشخص پرفخر حاصل ہو اوران کاسرفخر سے بلندہو کہ یہ اس تہذیب اور روایات کے امین ہیں جوہمارے آقاحضرت محمدۖنے ہم کودی اورہم آج اس مذہب کے پیروکارہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئیں ہم عہدکریں کہ ہرشخص اپناکام دیانتداری سے کریگا اورکرپشن اورنااہلی کاحصہ نہیں بنے گا انہوں نے بچوں کی مائیوں سے مخاطب ہوکرکہا کہ سٹارپلس کے ڈرامے دیکھنے ‘ ویلنٹائن ڈے منانے اوربلیک فرائیڈے کے سیل میں فرش پرگھسٹتے ہوئے نئے کپڑوں کی خریداری کرنے والے کون ہیں یہ ہم اورآپ نہیں ہیں صرف اس ملک کا ایک یادوفیصد ہیں ان بچوں کوبتائیں کہ دل والے دلنہیا لے جائیں گے اور بجرنگی بھائی ہمارے ہیروز نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ اس ملک میں حب الوطنی کی کوئی کمی نہیں صرف اس شمع کوروشن رکھیں جو ان بچوں کے دلوں میں روشن ہیں یوم والدین کی تقریب کے آخر میں 1947 ء ‘ 1971 ء اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اوردعا کی گئی۔