کروڑ لعل عیسن : والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو ہر صورت پولیو کے دو قطرے پلا کر ہمیشہ بھر کی معذوری سے نجات دلائیں۔ کروڑ تحصیل میں 14 یونین کونسلوں میں میڈیکل آفیسر اور 37 ایریا انچارج اور 14 گاڑیاں اور 186 موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
جبکہ 26 ٹیمیں مقررہ اہداف پر کام کر رہی ہیں۔ 5 سال سے کم عمر کے 87989 بچوں کو 29-30-31 ستمبر کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خطرناک مرض پولیو کے خاتمے کیلئے علمائے کرام، شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔
محکمہ صحت کی ٹیمیں تحصیل کروڑ میں کام کر رہی ہیں۔ بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن ، سکولز اور گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا عمل جاری رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال خان و دیگر نے گزشتہ روز ٹی ایم اے کروڑ میں پولیو کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل بھر کے BHU کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔