پیرمحل (نامہ نگار) بچوں کی پیدائش کابروقت اندراج نہ صرف تمام زندگی ان کے حقوق کی حفاظت کا ضامن ہے بلکہ اس سے حکومت کو مختلف فلاحی منصوبوں کی پلاننگ کیلئے بھی درست اعدادوشمار دستیاب ہو ںگے جس سے معاشرے کے تمام طبقات کی یکساں ترقی ممکن ہو گی۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے بچوںکی پیدائش کی رجسٹریشن کو 100فیصد ممکن بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ہر پیدا ہونیوالا بچہ رجسٹر ہو اور تعلیم وملازمت میں اس کو پیش آنیوالی مشکلات کو دور کیاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا پنجاب بھر میں آگاہی نہ ہونے کے باعث اموات پیدائش کے اندراج کی شرح 80فیصد سے کم ہے جس سے نہ صرف درست اعداد شمار جمع کرنا ناممکن ہے بلکہ بروقت پیدائش ‘وفات ‘شادی اور طلاق کا متعلقہ یونین کونسل میں فوری اندراج نہ ہونے سے شہری سخت مسائل کا شکار ہے حکومت پنجاب کو تعلیم کے ساتھ سو فیصد اندراج تاریخ پیدائش ، اندراج وفات کو ممکن بناناچاہیے تاکہ صحیح اعداد شمار سے فلاحی منصوبوں کی پلاننگ ممکن ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل میں نقب زنی کی وارداتیں جاری نامعلوم چوری ٹائروں کی دکان میں نقب لگا کر نقدی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق پیرمحل غوثیہ چوک کے قریب رحمان ٹائر ہاوس کی دکان میں نامعلوم چور نقب لاکر دکان میں داخل ہوکر دکان سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ اس سے قبل چک 672/13گ ب میں نامعلوم چوروں نے پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل شادمان کالونی کیتھولک چرچ میں دہشت گردی کے ممکنہ حملہ کی روک تھام کے لے موک ایکسر سائز پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بروقت پہنچ کر فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ایسی مشتقیں دہشت گردگروپوں کے لیے پیغام ہے کہ ہماری فورسز کسی بھی بزدلانہ کاروائی کے خلاف ہمہ تن تیار ہے شہباز ورک سیکورٹی انچار ج تفصیل کے مطابق سیکورٹی اداروں نے پیرمحل شادمان کالونی کیتھولک چرچ میں دہشت گردی کے ممکنہ حملہ کی روک تھام کے لے موک ایکسر سائزکی جس میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بروقت پہنچ کر فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردگروپوں کے لیے پیغام دیا ہے فورسز کسی بھی بزدلانہ کاروائی کے خلاف ہمہ تن تیار ہے جبکہ تھانہ چٹیانہ پولیس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ 327 گ ب اضافی آبادی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں کی تلاشی لے کر 70 افراد کی بایئو میٹرک تصدیق کی گئی :ڈی ایس پی مہرمحمد سعید کی زیر نگرانی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا 700/42پیر گڑیانہ میں سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں کی تلاشی لے کر کرایہ داروں کے کوائف چیک کرتے ہوئے 175 افراد کی بایئو میٹرک تصدیق کی گئی
پیرمحل ( نامہ نگار )میونسپل کمیٹی انتطامیہ کی کاروائی این او سی نہ ہونے پر ہاوسنگ کالونی میں لگا ٹاور سیل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پیرمحل عملہ نے ہائوسنگ کالونی پیرمحل میں بغیر این او سی لگائے گئے موبائل ٹاور کو سیل کردیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) قوم کو قائد کے پاکستان کو بچانے ، اسے مضبوط کرنے ، دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ اور ہر قسم کے استحکام کیلئے متحد ہو جانا چاہئے قوم دشمنی ، عداوت، تباہی و بربادی ، فرقہ واریت ، انتہاپسندی ، دہشت گردی، افراتفری، بدامنی کا پرچار کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ چوہدری فاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ، جماعت علی ملہٰی سینئر ہیڈماسٹر ، عمیر شہزا د اے ای او ،محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ، چوہدری محمد اسلم، محمد آصف ڈوگر اے ای او،محمد اسداللہ اے ای او کے ہمراہ بابائے قوم قائد اعطم محمد علی جناح کی ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ پروقار تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیاچوہدری فاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل نے کہا کہ آج ہمیں پہلے سے بھی بڑھ کر مخلصانہ طریقے سے قائد کے افکار پر عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو قائد کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جبکہ اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر بھی سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ بابائے قوم محمد علی جناح 25دسمبر 1876کو کراچی کے وزیر مینشن میں جناح پونجا نامی ایک متمول تاجر کے ہاں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882میں کیا ۔ وہ 1893میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے ۔وہاں سے انہوںنے 1896میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے ۔ قائد اعظم نے 1897میں ممبئی میں وکالت کا آغاز کیا ۔ انہیں 1900میں ممبئی میں پریذیڈنسی مجسٹریٹ مقرر کردیا گیا۔ آپ 1906میں ممبئی ہائی کورٹ سے ایڈووکیٹ کی حیثیت سے منسلک ہوئے۔ محمد علی جناح نے 1909میں سپریم امپیریل کونسل کے انتخاب میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ۔ وہ 1910میں قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ آپ نے 1912میں مسلم لیگ کے کلکتہ میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آپ 1913میں مسٹر گوکھلے کے ساتھ انگلستان روانہ ہو گئے جہاں انڈین لندن ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا اور وہاں سے واپسی پر آپ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ قائد اعظم نے 1919میں رولٹ ایکٹ کے خلاف احتجاجا امپیریل کونسل سے استعفی دے دیا اور 1920میں اصولی اختلاف پر کانگریس سے علیحدگی اختیار کرلی۔بابائے قوم نے 1926میں ہندومسلم اتحاد کیلئے نیا فارمولا پیش کیا جسے کانگریس نے منظور نہ کیا۔ 1929میں قائد اعظم نے مسلم لیگ کے دہلی میں منعقدہ اجلاس میں 14نکات کا اعلان کیااور باضابطہ طور پر الگ وطن کیلئے جدو جہد کا آغاز کر دیا ۔ بابائے قوم میں عظمت ، قابلیت ، نیک نامی ، کچھ کرنے کی لگن اور ذہانت سمیت حب الوطنی کے جذبات پیدائشی طور پر ہی موجود تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بچپن و جوانی میں ہی ان کی مدبرانہ صلاحیتوں ، فہم و فراست ، غیر متزلزل عظم و ہمت ، سیاسی بصیرت ، دانشمندی اور بے مثل قائدانہ صفات کے باعث لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ محمد علی جناح ایک دن بہت بڑا نام پیدا کرے گا اور 14اگست 1947کو مذکورہ دھان پان سی شخصیت نے یہ تصور درست ثابت کر دکھایا۔ بابائے قوم 11ستمبر 1948کی شب 10بجکر 15منٹ پر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ قوم کو قائد کے پاکستان کو بچانے ، اسے مضبوط کرنے ، دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ اور ہر قسم کے استحکام کیلئے متحد ہو جانا چاہئے قوم دشمنی ، عداوت، تباہی و بربادی ، فرقہ واریت ، انتہاپسندی ، دہشت گردی، افراتفری، بدامنی کا پرچار کرنے والے عناصر کے خاتمہ کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور وں نے رات کے وقت دکان کے تالے کٹر سے کاٹ کر دکان میں داخل ہوکر دکان سے گھی صابن سگریٹ ، چینی دیگر سامان کریانہ ، کل سامان 70ہزا روپے نقدی سات ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اضافی آبادی اپر کالونی پیرمحل اور ملحقہ آبادی شادمان کالونی میں سرچ آپریشن سرچ آپریشن کے دوران 50گھروں کی تلاشی اور کرایہ داروں کے کوائف جبکہ 70افرادکی بایئو میٹرک تصدیق کی گئی تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے کرسمس کے سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اضافی آبادی اپر کالونی پیرمحل اور ملحقہ آبادی شادمان کالونی پیرمحل میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50گھروں کی تلاشی لے کر کرایہ داروں کے کوائف چیک کرتے ہوئے 70افرادکی بایئو میٹرک تصدیق کی گئی
پیرمحل ( نامہ نگار ) صحافت ریاست کا چوتھا ستون مگر قلم قرطاس کا مزدور آج بھی رضاکار انہ کام کرنے پر مجبور ہے نسل درنسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود علاقائی صحافی مزدو ر جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے ریاست کے چوتھے ستون کی بنیادی اکائی کے حقوق سلب کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہاررانا غلام سروربابرمرکزی صد رجرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے پریس کلب پیرمحل میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا میڈیا اداروں میں کارکن صحافیوں کو عارضی کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے جبکہ علاقائی صحافیوں کے لیے کنٹریکٹ تودور کی بات انہیں اعزازی طورپر بھرتی کرکے حالات کے رحم کرم پر چھوڑدیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی کی کم ازکم تنخواہ ایک مزدور کے برابرطے ہونے سے نہ صرف زردصحافت کا خاتمہ ہوگا بلکہ ریاست کا چوتھا ستون بطور صنعت ابھر کر اہم مقام حاصل کرلے گا انہوںنے علاقائی صحافیوں کو قلم قرطاس کی حرمت کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا عندیہ دیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپشن و کمیشن کی روایت سے نجات اور انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی کارکردگی کو غیر تسلی بخش وغیر اطمینان بخش ہے 2018ء اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت دونوں ہی کے خاتمے تک بھی توانائی بحران کا خاتمہ ممکن دکھائی نہیں دے رہا جس کے ذمہ دار حکمران ‘ متعلقہ ادارے اور حکمران جماعت ہیں جو ذاتی مفادات اور اقتدارکی جنگ میں قومی و عوامی مسائل و ضروریات سے صرف نظر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی صدر کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا بجلی’ گیس’ تیل کے نرخوں کا تعین کرنیوالی ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومتی کنٹرول میں لینے کے بعد سی این جی کے نرخ متعین کرنے کا اختیار سی این جی پمپ مالکان کو دیا جانا یقینا جمہوریت دشمن وعوام دشمن اقدام ہی نہیں بلکہ بالا دست اور استحصالی طبقات کا عوام پر کاری وار بھی ہے کیونکہ اس حکومتی اقدام سے نہ صرف پٹرول پمپ مالکان کو عوام سے لوٹ مار کا قانونی تحفظ حاصل ہوجائے گا بلکہ شہروں ‘ اضلاع اور گاؤں و دیہات کے مابین ایک ایسا تفریقی عمل شروع ہوجائے گا جو قومی یکجہتی کو کالی دیمک کی طرح چاٹ جائے گا پٹرول ‘ ڈیزل ‘ گیس و تیل کے نرخ طے کرنے کا اختیار پٹرول پمپ مالکان کودیئے جانے کے عوام دشمن حکومتی اقدام کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدام پر خاموشی کے مترادف کمزور و روایتی سا اپوزیشن احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ بالادست واستحصالی طبقات اور روایتی سیاستدانوں و سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کے سوا عوام کے دکھ درد سے کوئی دلچسپی نہیں اور خاندانی وموروثی سیاستدان عوام کو سوائے استحصال و مایوسی کے کچھ اور نہیں دے سکتے اسلئے ضروری ہے کہ عوام دہشتگردی ‘ غنڈہ گردی کی سرپرستی اور اپنے مفادات کیلئے عوام کے استحصال کیساتھ ان پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والوں سے نجات پائیں اور انتخابات میں اس سیاسی قوت کو منتخب کریں جس کے پاس قومی مسائل کے حل اور عوامی خوشحالی کا قابل عمل فارمولہ بھی ہو اور اس کا ماضی کرپشن ‘ استحصال ‘ لوٹمار اور عوام دشمن اقدامات سے پاک بھی ہو !
پیرمحل ( نامہ نگار ) فوڈ اتھارٹی کی غفلت لاپرواہی ،،ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کی بھر مار ناقص اور غیر معیاری گھی، باسی سبزیاںاور سستا مضر صحت گوشت پکنے لگا لوگ پیٹ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے حکام بالا نوٹس لے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل کے درجنوں ہوٹلوں پر انتہائی غیر معیاری گھی، پرانی اور باسی سبزیاں, سستا اور انتہائی مضر صحت جانوروں کے گوشت پکائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ہوٹلوں کے مالکان نے من پسند قصابوں سے ٹھیکہ کر رکھا ہے اور بیمار جانوروں کا گوشت انتہائی سستے داموں مہیا کرتے ہیں اور گوشت کڑاہی میںمضر صحت مصالحے جات ڈال کر تیز کر دیتے ہیں جس سے مضر صحت گوشت کالا اور گوشت میں بو رہ جاتی ہے۔ مضر صحت گوشت انسانی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں حکام بالا فوڈ اتھارٹی سے فوری کاروائی کامطالبہ کیا