لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 28/3/2015

لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) والدین کا گستاخ بڑا بدبخت اور ذلیل شخص ہے۔ بیوی کی فرمانبرداری ماں کی نا فرمانی قیامت کی نشانیوںمیں سے ایک ہے۔ اللہ تعالیٰ حاجی انور ظفر کے والدین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ علامہ زین العابدین۔ غریب بیوگان اور بیروزگاروں کیلئے ایک کروڑ روپے اور خواتین کیلئے 50 سلائی مشینوں کے اعلان کرتا ہوں۔ اور پہلے سے 100 خاندانوں کو ملنے والا گزار الائونس 2 ہزار روپے بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار دبئی میں مقیم الحاج محمد انور ظفر نے گزشتہ روز اپنے آبائی چکنمبر 94 ٹی ڈی اے میں اپنے والدین کی سالانہ برسی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً اپنے گائوں کے ساتھ والہانہ محبت ہے اس لیے سال میں کئی بار یہاں آتا ہوں اور یہاں آکر مجھے بہت خوشی اور سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی طاقت ان کی اولاد ہوتی ہے۔ والدین اس وقت بوڑھے ہوتے ہیں جب ان کی اولاد ان کو چھوڑ جاتی ہے۔ آج موقع ہے کہ ہم اپنے والدین کی خدمت کریں اور یہ ہمارے لیئے بخشش کا ذریعہ بن جائیں۔ التقوی ویلفئر سوسائٹی ایک رفاعی ادارہ ہے۔ ہم سب مل کر مظلوم اور بے سہارہ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ صدر التقوی ویلفئر سوسائٹی ملک محمد اسماعیل نہایت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔صدر التقوی ویلفئر سوسائٹی آپ سب لوگوں کی سوسائٹی ہے۔ اس کار خیر میں جو شخص بھی خدمت کرنا چاہے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔ علامہ زین العابدین ( کوٹ ادو) نے کہا کہ والدین کا گستاخ بد بخت اور ذلیل شخص ہے۔ بیوی کی فرمانبرداری ماں کی نافرمانی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ دوست کو محسن اور باپ کو دشمن گرداننے والی اولاد کبھی فلاح نہیں پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحابی کی بڑا درجہ ہے لیکن حضرت اویس قرنی اپنی والدہ کی خدمت کے باعث صحابی نہ بن سکے اور اتنا بڑا درجہ پایا کہ حضرت عمر فاروق نے ایک موقع پر حضرت اویس قرنی سے دعا کروائی۔ ہمیں اللہ اور اس کے رسول کی غلامی قبول کر کے اپنی زندگیاں گزارنا ہونگی۔ تقریب میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول ، چوہدری محمد سلیم گجر ، ملک محمد اسماعیل کھوکھر ، طارق پہاڑ ، الحاج بائو محمد رفیق ، چوہدری فضل حسین ، چوہدری محمد حنیف ، شیخ نذیر حسین ، ملک مقبول ، حاجی صفدر خان ، ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 18 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ 8 سے 12 گھنٹے ہے۔ لیکن غیر اعلانیہ طور پر 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ صرف لائن لاسسز پورے کرنے اور محکمہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کرنے لگا ہے۔ شاہ پور فیڈر سمیت دیگر علاقوں میں 3 روز تک بجلی بند رہی۔ اسی طرح سامٹیہ فیڈر ، واڑہ فیڈر میں بھی ساری ساری رات بجلی بند رہتی ہے۔ عوام سماجی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر یہ صورتحال بند نہ ہوئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Layyah

Layyah